Apr 01, 2021 04:26 pm
views : 205
Location : Domestic Place
Lahore- action will be taken against Jahangir Tareen according to law, shehzad akber
لاہور، جہانگیر ترین سمیت کسی کو این ار او نہیں دینگے، شہزاد اکبر کہتے ہیں قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، حکومت نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے نتیجے میں مختلف ایکشن کئے
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ہم کسی کو این آراو دینے کیلئے تیار نہیں ہیں، جہانگیر ترین کےخلاف کیس قانون کے مطابق چلے گا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ سٹہ مافیاچینی کی بوریوں پر نہیں واٹس ایپ پر ساراکام کرتے ہیں، شواہد کے فرانزک آڈٹ سے بہت سے انکشافات ہوئے، شواہد کے فرانزک آڈٹ سے ہی طریقہ کار کا پتہ چلا، پنجاب میں 8،10 بڑے پلیئر چینی کی قیمت طے کرتے ہیں، ہم سب ان 10 لوگوں کے یرغمال ہیں جن کےخلاف کارروائی ضروری ہے، سٹے بازوں نے پہلے سے طے کیا تھا کہ اپریل میں چینی کا ریٹ کیا ہو گا، فروری مارچ کی چیٹ میں 8 ہزار سے ساڑھے 8 ہزار کلور یٹ شروع ہوا، اطلاعات ہیں سٹہ مافیا رمضان میں چینی کے دام زیادہ کرنے جا رہے تھے، رمضان کیلیے چینی کی فروری، مارچ کی قیمت سے 20 سے 25 فیصد اضافہ کیاجارہا تھا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ چینی کی پیداوارکا 60 فیصد صنعتوں ،40فیصد صارفین کو جاتاہے، بہانے کیے جاتے ہیں کہ ایکس مل پرائس طے کرنا مشکل ہے ، وفاق اور صوبوں کا اس میں ہم آہنگی سےکام کرناضروری ہے، حکومت کوشش کررہی ہے رمضان میں قیمتوں کوقابومیں رکھاجاسکے، اطلاع تھی سٹےبازرمضان میں چینی کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ کرنےجارہےتھے، شوگر سبسڈی سے متعلق تمام کیس نیب کو منتقل کر دیئے گئے ہیں ، پنجاب میں مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف قانون سازی کی گئی ہے۔