Apr 01, 2021 04:30 pm
views : 215
Location : Domestic Place
Lahore- Mufti Imran Khan should answer how the direction of winds has changed?, Ahsan Iqbal
لاہور، مجاہد ملت مفتی عمران خان صاحب اس بات کا جواب دیں کہ ہواؤں کا رخ کیسے بدل گیا ہے؟، احسن اقبال کہتے ہیں پیپلزپارٹی نے گھاٹے کا سودا کیا،عمران خان کی آخری اننگز چل رہی ہے، ان کا جانا ٹہر گیا ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ عمران نیازی نے ملک کو وہ نقصان پہنچایا ہے جو دشمن اربوں ڈالر خرچ کر کے بھی نہ کر سکتا، شوگر و آٹا مافیا کیخلاف کارروائی کا ناٹک کیا جاتا ہے لیکن نیب کدھر ہے، اربوں روپے کے غبن کی تحقیقات ہو جانے کے بعد بھی کس کو گرفتار کیا گیا ہے؟۔
احتساب عدالت لاہور کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو میں احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکومت تین سال بعد بھی وزیر خزانہ تلاش کر رہی ہے جو ملکی سالمیت کیخلاف اقدام ہے، موجودہ حکمران کے پاس میں کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔
ن لیگی رہنما نے بتایا کہ نواز شریف قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت سے تعلقات کی بات کرتے تھے تو ان کیخلاف نعرے لگائے جاتے تھے، کیا بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت واپس کر دی ہے؟، بھارت سے تجارت شروع کرنے کے پیچھے کیا ہے، یہ قومی مفاد کا سودا کرنے پر آئے ہوئے ہیں۔
لیگی رہنماء احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ یہ حکومت کورونا ویکسین کی حفاظت نہیں کر سکی، کہیں اسے ضائع تو کہیں اسے خرد برد کر کے اسے وی آئی پیز کو لگا دیا گیا ہے، پی ڈی ایم کی جماعتیں یکسو ہیں۔