Apr 01, 2021 04:31 pm
views : 207
Location : different Areas
Meteorological Department issued the 2nd heatwave alert for Karachi
محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کی دوسری ایڈوائزری جاری کردی، ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق درجہ حرارت اکتالیس سے بیالیس ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے کراچی میں جاری گرمی کی شدید ترین لہر کے پیش نظر ہیٹ ویو کی دوسری ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر کا درجہ حرارت اکتالیس سے بیالیس ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ جمعے کو پارہ انتالیس سے اکتالیس ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ ہفتے کو بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چالیس سے بیالیس ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
گرمی کی لہر کے دوران دن کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں منقطع رہ سکتی ہیں، شہرمیں بلوچستان کی گرم وخشک ریگستانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ شہری صبح گیارہ بجے سے شام چار تک دھوپ سے بچنے کی کوشش کریں۔