Apr 01, 2021 04:35 pm
views : 213
Location : South Africa,Centurion
Centurion- National team players are ready for fearless and dangerous competition, Babar Azam
سینچورین، قومی ٹیم کے کھلاڑی بلاخوف وخطر مقابلے کیلئے تیار ہیں، بابر اعظم کہتے ہیں ہمارے ٹاپ فور بیٹسمین اسکور تین سو پچاس تک پہنچادیں گے
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز وکپتان بابر اعظم کا کہنا ہے ساؤتھ افریقین کرکٹ ٹیم کی طاقت کا بخوبی اندازہ ہے تاہم ہمارے کھلاڑی بلا خوف و خطر مقابلے کیلئے تیار ہیں۔
سینچورین سے آن لائن پریس کانفرنس سے خطاب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کھلاڑی بغیر کسی دباؤ کے کھیلیں گے توقع ہے کہ ہمارے ٹاپ فور بیٹسمین اسکور تین سو پچاس تک پہنچا دیں گے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہماری بولنگ حریف ٹیم کو تین سو سے کم اسکور تک محدود رکھنے کی صلاحت رکھتی ہے، جب بھی موقع ملا سرفراز احمد کو بھی کھلائیں گے۔پریکٹس اچھی رہی ہے، کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کی ہے، ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے میچز ہمیں اتنے نہیں ملے جتنے ملنے چاہئیں تھے۔
بابر اعظم نے بتایا کہ ماڈرن ون ڈے کرکٹ کو سامنے رکھ کر پلان بنائے ہیں،دنیا میں جس طرح کرکٹ ہو رہی ہے اس کے مطابق کھیلیں گے،ہماری کوشش ہے کہ جیتیں اور اپنے پوائنٹس کو بہتر کریں۔
کپتان کا کہنا تھا کہ کمبی نیشن ذہن میں ہے ایک دو تبدیلیاں ہوتی ہیں جو مناسب ہوگا کمبی نیشن کیلئے کھلائیں گے،سب کھلاڑی دستیاب ہوتے ہیں اور دیکھیں گے کہ کمبی نیشن میں کون سیٹ ہوتا ہے،کنڈیشنز کس کیلئے اچھی ہیں اسی کے مطابق سب کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔