Apr 02, 2021 03:08 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Karachi- now Corona vaccine will now be make in Pakistan
کراچی، مہلک بیماری کورونا کی ویکسین اب پاکستان میں بھی تیار ہوگی، پاکستانی کمپنی کا ویکسین کی تیاری کیلئے چینی کمپنی سے معاہدہ ہوگیا
عالمی مہلک وباء کورونا وائرس کی ویکسین اب پاکستان میں بھی تیار ہوسکے گی کیونکہ پاکستان کی مقامی دوا ساز کمپنی نے ویکسین کی تیاری کیلئے چینی کمپنی سے معاہدہ کرلیا ہے۔
مقامی دواز ساز کمپنی کا کہنا ہےکہ ویکسین کے پہلے اور دوسرے ٹرائل میں کامیابی کےنتائج زبردست رہے جب کہ تیسرے مرحلے میں 20 ہزار سے زائد افراد پر ویکسین کا اثر اور اس کی افادیت کو جانچا جائے گا، ویکسین ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں کئی ملکوں کو شامل کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس نے لیویزوں میپ ہارم کے ساتھ کورونا ویکسین کی لائسنسنگ اور سپلائی کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت مقامی دوا ساز کمپنی کورونا ویکسین پاکستان میں تیار بھی کرےگی۔
مقامی دوا سازکمپنی نے یہ معلومات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوفراہم کی ہیں۔