Apr 02, 2021 03:10 pm
views : 239
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- SC upholds ECP's decision of re-election in NA-75 Daska
اسلام آباد، سپریم کورٹ نے حلقہ این اے پچھتر ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیدیا، جسٹس عمر عطا بندیال کہتے ہیں الیکشن کمیشن نے انتظامیہ کو سنے بغیر ہی فیصلہ کردیا
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے پچھتر ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیدیا گیا ہے۔
جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کے الیکشن کمیشن کے حکم کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل میاں عبدالرؤف نے دلائل دیے کہ آئی جی پنجاب اور دیگر حکام نے فون نہیں سنے، 13 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ معطل رہی، فائرنگ کے واقعات پورے حلقے میں ہوئے۔
جسٹس عمر عطابندیال نے وکیل سے کہا کہ عدالت نے پولنگ اسٹیشنز کی گنتی نہیں کرنی، قانونی نکات بیان کریں جو ضروری نوعیت کے ہیں، صرف ان دستاویزات پر انحصار کریں جن کی بنیاد پر کمیشن نے فیصلہ دیا۔
وکیل میاں عبدالروف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں منظم دھاندلی کا ذکر نہیں، کمیشن نے منظم دھاندلی کا کوئی لفظ نہیں لکھا، کمیشن کا فیصلہ قانون کی خلاف ورزیوں پر تھا۔
عدالت نے این اے پچھتر ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کے خلاف پی ٹی آئی کے علی اسجد کی اپیل مسترد کردی اور دوبارہ انتخاب کرانے سے متعلق الیکشن کمیشن کا حکم برقرار رکھا۔