Apr 02, 2021 03:13 pm
views : 259
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan made trade with India conditional on the elimination of Modi's extremism
اسلام آباد، پاکستان نے بھارت سے تجارت مودی کے انتہاپسندی سے پیچھے ہٹنے سے مشروط کردی، فواد چوہدری کہتے ہیں ای سی سی کا فیصلہ حکومت کا نہیں ہوتا تمام وزارتیں اپنے اپنے موقف پیش کرتے ہیں
وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جب تک مودی انتہا پسندی کی پالیسی سے پیچھے نہیں ہٹتے بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی۔
وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کا موقف ہے بھارت سے تجارت میں فائدہ ہے، پاکستان کے بھارت سے تعلقات بہترنہیں، براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ میں تجویزکردہ اصلاحات بہت اہم ہیں، جب تک مودی انتہا پسندی کی پالیسی سے پیچھے نہیں ہٹتے بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیر میں قید و بند کی صوبتیں لوگ برداشت کررہے ہیں، سیاسی نقطہ نظر سے ہمارے تعلقات بھارت سے اچھے نہیں ہیں لیکن پاکستان بھارت سے تعلقات میں بہتری سمیت خطے میں امن چاہتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ای سی سی کا فیصلہ حکومت کا نہیں ہوتا تمام وزارتیں اپنے اپنے موقف پیش کرتے ہیں اور فیصلہ کابینہ کرتی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اصل ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے آصف زرداری بری ہوئے، اصل ریکارڈ نیب کے پاس تھا۔