Apr 02, 2021 03:14 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Karachi- Sindh government recommends federal government to close inter-provincial transport, CM Sindh
کراچی، سندھ سرکار نے وفاق سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی سفارش کردی، وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں ہم لاک ڈاؤن نہیں چاہتے
سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت سے دو ہفتوں کیلئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔
اس ضمن میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں برطانیہ سے آنے والے افراد کا گزشتہ ایک ماہ کا ریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم لاک ڈاؤن نہیں بلکہ دو ہفتوں کے لئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنا چاہتے ہیں، جس سے تیسری کورنا لہر رُک سکتی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم تنہا بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند نہیں کرسکتے، یہ فیصلہ قومی سطح پر ہونا چاہیے، وفاق سے درخواست کرتے ہیں کہ دو ہفتے کے لئے ٹرانسپورٹ بند کی جائے۔