Apr 02, 2021 03:16 pm
views : 244
Location : Domestic Place
A case registered against 300 people who caused a commotion outside the shrine
کراچی، صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے والے تین سو سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
سندھ کے صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطے میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے والے تین سو سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ اوقاف کی ہدایت پر سندھ کے صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کے باہر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے واقعہ پر 300 سے زائد افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق عرس کی منسوخی پر زائرین نے گزشتہ روز ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی تھی، 300 سے زائد افرادکےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ اوقاف نے کورونا ایس او پیز کے تحت عرس منسوخ کر دیا تھا۔
گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کے بعد مزار اور اطراف میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیےگئے۔