Apr 02, 2021 03:19 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Karachi- increased the intensity of heat in City
کراچی، سمندری ہوائیں منقطع ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، موسم کا حال بتانے والوں نے ہیٹ ویو الرٹ پانچ روز کیلئے ہفتے تک جاری کیا تھا
کراچی شہر میں ہیٹ ویو کے چوتھے روز سمندری ہوائیں منقطع ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جارہا ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویوکے چوتھے روزسمندری ہوائیں منقطع ہوگئیں جس کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت انتالیس سے اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا، بلوچستان کی شمال مغربی سمت سے گرم وخشک ہوائیں چل رہی ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ پانچ روز کیلئے ہفتے تک جاری کیا تھا۔