Apr 02, 2021 04:11 pm
views : 240
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- Pakistan wants peace in region, says Foreign office Spokesperson
اسلام آباد، پاکستان امن کا خواہاں ہے، ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں کشمیر سمیت تمام دو طرفہ مسائل کے حل کے بغیر خطہ میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت اور نام نہاد سرچ آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف دیا ہے اور ماورائے عدالت قتل کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے یوم پاکستان پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد کا پیغام دیا تھا، وزیراعظم نے بھی جواب دیا تاہم کشمیر پر پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، کشمیر سمیت تمام دو طرفہ مسائل کے حل کے بغیر خطہ میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ روسی وزیر خارجہ 6 اپریل کو پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں، اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان جیو اسٹریٹیجک سے جیو اکنامکس کی طرف منتقل ہو چکا، مستقبل میں جو اقدامات ہونگے اس میں جیو اکنامکس کو مدنظر رکھا جائے گا، پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسائیوں سے پرامن تعلقات چاہتا ہے، وزیر اعظم واضح کر چکے ہیں کشمیر کے تنازعے کا حل ناگزیر ہے، کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، خطے میں امن اور استحکام کیلئے تصفیہ طلب تنازعات کا حل ناگزیر ہے۔