Apr 03, 2021 01:51 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 4,723 new coronavirus cases, 84 deaths
کراچی، کورونا کی تیسری لہر نے زور پکڑ لیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چوراسی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایک ہی روز میں چار ہزار سات سو تئیس نئے مریض رجسٹرڈ کرلئے گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 723 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 28 ہزار 356، سندھ میں 2 لاکھ 66 ہزار 173، خیبر پختونخوا میں 90 ہزار 262، بلوچستان میں 19 ہزار 679، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 45، اسلام آباد میں 60 ہزار 197 جبکہ آزاد کشمیر میں 13 ہزار 176 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 3 لاکھ 47 ہزار 730 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 186 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 9 ہزار 691 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 490 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 84 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 697 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 523، سندھ میں 4 ہزار 506، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 417، اسلام آباد میں 574، بلوچستان میں 211، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 363 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔