Apr 03, 2021 01:53 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Islamabad- I am puzzled at the cacophony over Pak not being invited to a climate change conf!,PM
اسلام آباد، وزیر اعظم پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں نہ بلانے پر حیران ہوگئے، عمران خان کہتے ہیں ہمارے تجربے سے سبق حاصل کرنے کے خواہشمند کسی بھی ملک کی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں نہ بلانے پر حیران ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں نہ بلایا جانا میرے لئے حیران کن ہے، میری حکومت کی پالیسیوں کا محور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنا ہے، ہماری پالیسی ہماری آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا اور سبز پاکستان کے عزم کے عین مطابق ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے گرین پاکستان کے اقدامات میں 10 بلین ٹری سونامی ، فطرت پر مبنی حل ، اپنے دریاؤں کی صفائی وغیرہ شامل ہے، ہم نے 7 برسوں میں ماحولیاتی تحفظ کا وسیع تجربہ حاصل کیا ہے، ہم نے خیبرپختونخوا سے آغاز کیا اور ہماری پالیسیوں کو عالمی سطح پر تسلیم اور سراہا گیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے تجربے سے سبق حاصل کرنے کے خواہشمند کسی بھی ملک کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں، میں نے اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس 2021 اور سی او پی 26 کیلئے ترجیحات بتا دی ہیں، اگر عالمی برادری ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے میں سنجیدہ ہے تو فائدہ اٹھائے۔