Apr 03, 2021 01:56 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Islamabad- Science or foreign policy? Asad Umar questions UK's decision to put Pakistan on red list
اسلام آباد، اسد عمرنے پاکستان کوریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے برطانوی فیصلے پرسوال اٹھادیا،گزشتہ روزپاکستان کا نام برطانیہ کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا گیا تھا
وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے برطانوی فیصلے پر سوال اٹھادیا۔
وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اوراین سی اوسی کے سربراہ اسد عمرنے پاکستان کوریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے برطانوی فیصلے پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہرملک کو اپنے شہریوں کی صحت سے متعلق حفاظت کے لئے فیصلے کرنے کا حق ہے لیکن برطانیہ حکومت کے حالیہ فیصلے سے پاکستان سمیت کچھ ممالک کوریڈ لسٹ میں شامل کرنے پرایک اصولی سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا ممالک کا انتخاب سائنس پرمبنی ہے یا خارجہ پالیسی پر۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزپاکستان کا نام برطانیہ کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا گیا تھا۔ پاکستان کے علاوہ فلپائن، کینیا اوربنگلادیش بھی ریڈ لسٹ میں شامل ہیں۔