Apr 03, 2021 01:57 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Islamabad- The moon of Ramzam , 1442 AH will be sighted on the evening of April 13, 2021, fawad chaudhry
اسلام آباد، فواد چوہدری کی پہلے روزے کی تاریخ سے متعلق زبان پھسل گئی، بولے پہلا 14 رمضان کو پہلا روزہ ہوگا
وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے 14 رمضان کوپہلا روزہ کردیا۔ بعد ازاں وفاقی وزیرکی جانب سے درست ٹوئٹ بھی کردی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی پہلے روزے کی تاریخ سے متعلق زبان پھسل گئی۔
وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام میں لاہور، اسلام آباد، پشاورسمیت کئی دیگرشہروں میں واضع طورپردیکھا جاسکے گا اور14 رمضان کو پہلا روزہ ہوگا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ خدا یہ رمضان سب کیلئے رحمت اوربرکت کا باعث کرے۔
بعد ازاں وفاقی وزیر کی جانب سے درست ٹوئٹ بھی کردی گئی تھی۔