Apr 03, 2021 01:58 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Lahore- Jahangir Tareen and Ali Tareen granted interim bail in Sugar scandal case
لاہور، جہانگیر ترین اور علی ترین نے چینی اسکینڈل کیس میں عبوری ضمانتیں منظورکرالیں،ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین پر فراڈ اور منی لانڈرنگ کے مقدمات درج کئے ہیں
ایڈیشنل سیشن اور بینکنگ عدالتوں نے چینی اسکینڈل کیس میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔
لاہور کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے چینی اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔ جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ بے قصور ہیں اور ان کے خلاف حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا گیا۔ وہ تفتیشی متعلقہ اداروں سے ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں، ان کی ضمانت منظور کی جائیں، عدالت نے موقف سننے کے بعد جہانگیر ترین اور علی ترین کی 10 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
اس کے علاوہ لاہور کی بینکنگ کورٹ نے بھی جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت پانچ، پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو دونوں ملزمان کو 7 اپریل تک گرفتار کرنے سے روک دیا جبکہ آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مجھ پر لگے الزامات بے بنیاد ہیں، تینوں مقدمات سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، میری عادت نہیں کہ کسی چیز سے لاتعلقی کا اظہار کروں، مجھ پر مقدمہ ہے، ہم عدالت میں پیش ہوگئے ہیں، اپنا موقف پیش کریں گے اور سرخروہوں گے۔