Apr 03, 2021 02:03 pm
views : 234
Location : South Africa,Centurion
Centurion- Babar Azam expressed his intention to rectify the mistakes of the team soon
سنچورین، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹیم کی غلطیاں جلد دور کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا، بابر اعظم کہتے ہیں جنوبی افریقہ میں پہلی سنچری پرمسرورہوں،فارم برقراررکھنے کی کوشش ہوگی
جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ون ڈے میں فتح حاصل کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفترگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پچ پر نمی موجود تھی، ہم نے ٹاس جیت کا اسی کا فائدہ اٹھایا،بولرز نے اچھی لائن و لینتھ پر بولنگ کی، سوئنگ کی وجہ سے ہم ابتدا میں پروٹیز پر حاوی رہے، درمیان میں ایک شراکت بھی بنی مگر بولرز کو کریڈٹ دینا چاہیے کہ انھوں نے حریف کوکھل کر رنز نہیں بنانے دیے، آخر میں ہم تھوڑی بہتر بولنگ کرتے تو جنوبی افریقہ کو مزید کم ٹوٹل تک محدود کرسکتے تھے، اب میٹنگ میں اپنی غلطیوں کا جائزہ لے کر بہتری لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں جنوبی افریقہ میں پہلی سنچری پر مسرور ہوں، فارم آئندہ میچز میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا، میں نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے امام الحق کے ساتھ لمبی شراکت کی کوشش کی، اس میں کامیابی بھی حاصل ہوئی۔
ہم دونوں کا میچ فنش کرنے کا ارادہ تھا لیکن بدقسمتی سے پہلے میں اور پھرامام الحق آؤٹ ہوگئے، وکٹیں گرنے سے دباؤ بھی بڑھا لیکن محمد رضوان اور شاداب خان نے اچھی شراکت سے فتح کی راہ پر گامزن رکھا،کپتان نے کہا کہ فتح کے باوجود ہم میچ میں سامنے آنے والی اپنی خامیوں کو نظر انداز نہیں کریں گے،ٹیم میٹنگ میں ان پر غور کرتے ہوئے بہتری لانے کی کوشش ہوگی،پورے اعتماد سے دوسرے مقابلے کیلیے میدان میں اتریں گے۔