Apr 04, 2021 05:59 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Karachi- Marks 42nd Death Anniversary of Zulfikar Ali Bhutto
قائد عوام اور پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی 42ویں برسی
قائد عوام اور پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی 42ویں برسی منائی جارہی ہے۔
ذوالفقارعلی
بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں سرشاہنواز بھٹو کے گھر پیدا ہوئے۔ برکلے
یونیورسٹی سے سیاسیات کی تعلیم حاصل کی۔ مسلم لاکالج کراچی میں تدریس اور
سندھ ہائیکورٹ میں وکالت سے کیرئیرکا آغاز کیا۔
سکندرمرزاکی کابینہ کارکن رہنے کے بعد ایوب خان کی کابینہ میں وزیر تجارت، وزیراطلاعات، وزیرصعنت اوروزیرخارجہ رہے۔
ذوالفقارعلی بھٹو نے 1967 میں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی جو 1970 کے انتخابات میں مغربی پاکستان میں اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئی۔
انہوں نے اپنے دورحکومت میں پاکستان کو 1973 کا متفقہ آئین دیا،پاکستان میں اسلامی سربراہی کانفرنس کا انقعاد ممکن بنایا۔
ذوالفقارعلی بھٹو نے سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیربنانے کیلئے ملک میں ایٹمی پروگرام بھی شروع کیا۔
1977
کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد امن وامان کی خراب صورتحال
پرضیاء الحق نے ملک میں مارشل لاء نافذ کیا، انہیں ستمبر 1977 میں نواب
احمد خان کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
1978 میں ہائیکورٹ نے
ذوالفقارعلی بھٹوکوسزائے موت کا حکم دیا جسے سپریم کورٹ نے برقراررکھا۔ 4
اپریل 1978 کو انہیں روالپنڈی جیل میں پھانسی دیدی گئی۔