Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 04, 2021 06:04 pm views : 236

Location : Domestic Place

Islamabad- Opposition parties issuing show cause notices to each other: Sheikh Rasheed
  • Urdu

اسلام آباد، وزیراعظم نے کہا ہے کہ مریم کو باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے، شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ مریم کو باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اسلام آباد میں ڈبلیو ایچ او پاکستان چیپٹر کے ہیڈ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، پی ڈی ایم ٹھس اور ٹائیں ٹائیں فش ہوگئی ہے، اپوزیشن اب خود ہی ایک دوسرے کو نوٹس دے رہی ہے، انہوں نے ضمنی الیکشن اور سینیٹ دونوں میں حصہ لیا، نہ آر ہوا نہ پار ان کا کام تمام ہوا، پی ڈی ایم کواب لانگ مارچ کیلیے6ماہ تیاری کرناہوگی۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ اپنی سیاسی حکمت عملی میں تبدیلی لارہے ہیں، ان دونوں کے اختلافات کا سارا فائدہ عمران خان کو ہوگا، آصف زرداری نے پی ڈی ایم کو کھیلایا ہے، آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے ساتھ وہ کام کیا جو کام ضیاء الحق نہیں کرسکے تھے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نوازکی ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے کوئی درخواست نہیں آئی،  انہوں نے خود کہہ دیا ہے کہ طشتری میں بھی اجازت نامہ ملے تو میں بیرون ملک نہیں جاؤں گی، ان کی بات ماننی چاہیے جو کہہ رہی ہیں، وزیراعظم نے بھی کہا ہے کہ مریم کو باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ میں کشمیر کو شاہ رگ سے قریب سمجھتا ہوں، سورج مغرب سے نکل سکتا ہے لیکن جب تک بھارت 370 واپس نہیں لیتا اس کے ساتھ تجارت نہیں ہوسکتی، مسئلہ کشمیر پاکستان کی سیاست کا محور ہے، اگر مسئلہ کشمیر پر مذاکرات نہیں ہوتے تو بھارت سے بات نہیں ہوسکتی، کوئی رابطہ نہیں ہوسکتا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  ہم نےبہتراندازمیں کوروناکی دولہروں کامقابلہ کیا، اس وقت کورونا کی تیسری لہر نے ملک کو لپیٹ میں لے لیا ہے،اور کیسز میں اسلام آباد سب سے آگے ہے، عوام سے درخواست ہے کہ ماسک کا استعمال کریں اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ اس وقت اہم ایشومہنگائی ہے، وزیراعظم نےکہاہےکہ رمضان میں بنیادی اشیاکی قیمتوں کوخودمانیٹرکریں گے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved