Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 04, 2021 06:07 pm views : 230

Location : Domestic Place

Lahore- PML-N limited to central Punjab because of Maryam's politics: Fawad
  • Urdu

لاہور،بیورو کریسی کو کام کرنا اور منتخب نمائندوں کو احترام دینا ہو گا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بیورو کریسی کو کام کرنا ہوگا اور منتخب نمائندوں کو احترام دینا ہو گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ڈھائی سال جو باقی ہیں یہ ڈلیوری کے سال ہیں۔ بیورو کریسی کو کام کرنا ہوگا اور منتخب نمائندوں کو احترام دینا ہو گا، وزیر اعظم کی جانب سے بیوروکریسی کے لئے پیغام ہے کہ کام کریں، اگر چیف سیکرٹری کام نہیں کر پارہے تو گھر جائیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کو نوٹس دے رہی ہیں، پی ڈی ایم کی آدھی جماعتیں پیپلزپارٹی اور آدھی (ن) لیگ سے ملی ہوئی ہیں، پہلے یہ عمران خان کے خلاف تھے اب یہ آپس میں لڑرہے ہیں، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نابالغوں کی جماعتیں بن گئی ہیں، ان کی بچکانہ سیاست ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سکڑ رہی ہیں، تحریک انصاف وفاق کی واحد جماعت ہے، پیپلزپارٹی اب اندرون سندھ کی جماعت بن کررہ گئی، پیپلز پارٹی میں جو بے نظیر بھٹو کے ساتھ تھے وہ اب تحریک انصاف میں ہیں، جو کام ضیاالحق نہیں کرسکا وہ آصف زرداری نے کردیا، مریم نواز کی سیاست نے (ن) لیگ کو وسطی پنجاب تک محدود کردیا ہے۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ ہم مستقبل کی بنیاد سائنس اور ٹیکنالوجی پر رکھنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی وفاق کی جماعت ہونے کے ناطے متبادل پلیٹ فارم فراہم کررہی ہے۔ حکومت پیش کش کر رہی ہے کہ آئیں مل کر اس پر بات کریں لیکن اپوزیشن اس پر روٹھے بچے کی طرح کر رہی ہے، اپوزیشن کو عمران خان فوبیا سے اب نکل آنا چاہیے، جب ہم اصلاحات کررہے ہیں تو آپ اس میں شامل نہیں ہوتے،نوازشریف اور زرداری کے مقدمات پر تو صرف بات نہیں کرنی، عوام بھی عدالتی نظام میں اصلاحات چاہتے ہیں، اگلے الیکشن ہم الیکڑانک ووٹنگ سسٹم کے ذریعے کروانا چاہتے ہیں، جونہی پولنگ ختم ہو گی الیکٹرانک مشین کے باعث فوری نتائج مل جائیں گے۔ حکومت پیش کش کر رہی ہے کہ آئیں مل کر بات کریں لیکن اپوزیشن اس پر روٹھے بچے کی طرح کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنی سیاسی حکمت عملی میں تبدیلی لارہے ہیں ، نواز شریف اور مریم چاہتے ہیں کہ سسٹم ختم ہو جائے کیونکہ ان کا کوئی اسٹیک نہیں، پیپلز پارٹی کا اسٹیک ہے وہ کیوں چاہے گی سسٹم ختم ہوجائے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved