Apr 04, 2021 06:45 pm
views : 223
Location : Different Places
Islamabad- NCOC to discuss schools closure, exams on April 6
تعلیمی ادارے بند رکھنے یا کھولنے کا فیصلہ منگل کو کیا جائیگا،شفقت محمود
وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بندر کھنے یا کھولنے کا فیصلہ منگل کو کیا جائے گا۔
شفقت محمود کی جانب سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے اجلاس سے متعلق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔
شفقت محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کے وزراء کی منگل کو این سی او سی کے اجلاس میں میٹنگ ہوگی۔
شفقت محمود نے کہا ہے کہ منگل کی میٹنگ میں امتحانات کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی جبکہ فیصلہ تعلیم اور صحت کے وزراء اور نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر (این سی ای او سی) کے حکام مل کر کریں گے۔