Apr 05, 2021 12:43 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 43 Pakistanis, infects 4,323 in one day
کراچی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار ہزار نو سو چوہتر افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔متاثرہ افراد کی تعداد چھ لاکھ بانوے ہزار دو سو اکتیس تک جاپہنچی
کورونا کی تیسری لہر، مہلک وائرس مزید تینتالیس زندگیاں نگل گیا۔ اموات کی تعداد چودہ ہزار آٹھ سو اکیس ہو گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چار ہزار تین سو تئیس افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
احتیاط میں غفلت کے بھیانک نتائج، کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری، مہلک وائرس مسلسل موت بانٹ رہا ہے۔ تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید تینتالیس اموات ہوگئیں۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد چودہ ہزار آٹھ سو اکیس ہو گئی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار ہزار نو سو چوہتر افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔متاثرہ افراد کی تعداد چھ لاکھ بانوے ہزار دو سو اکتیس تک جاپہنچی۔ ایکٹو کیسز کی تعداد اکسٹھ ہزار چار سو پچاس ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق چھ لاکھ پندرہ ہزار نو سو ساٹھ مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 66 ہزار618، خیبر پختونخوا 92 ہزار 423 اور پنجاب میں 2 لاکھ 33 ہزار 348کیسز موجود ہیں۔ اسلام آباد 61 ہزار552، بلوچستان 19 ہزار 785 ، آزاد کشمیر 13 ہزار 446 مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 5 ہزار 59 ہو گئی۔