Apr 05, 2021 01:04 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Islamabad- NCOC announces to suspend inter-provincial transport on weekends
اسلام آباد، ملک بھر میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو یوم بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا، این سی او سی کا کہنا ہے گڈز ٹرانسپورٹ سروس اور ایمرجنسی ٹرانسپورٹ سروس جاری رہے گی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹرانسپورٹ ہفتہ اور کو اتوار بند رکھی جائے گی۔
این سی او سی کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ سروس اور ایمرجنسی ٹرانسپورٹ سروس جاری رہے گی، ستر فیصد مسافروں کیلئے ریلوے سروس ہفتے کے سات روز جاری رہے گی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سروس دس اپریل سے پچیس اپریل تک ہفتہ اور اتوار کو بند رہے گی تاہم ٹرانسپورٹ سے متعلق فیصلے کے لیے نظرثانی اجلاس بیس اپریل کو ہوگا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ سندھ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاق سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں لیکن وہ صرف بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرنا چاہتے ہیں تاکہ لوگ ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں داخل نہ ہوسکیں۔