Apr 05, 2021 02:41 pm
views : 237
Location : Senate of Pakistan
Islamabad- Senate approves resolution Corona vaccine price reduction or free
اسلام آباد، سینیٹ نے کورونا ویکسین کی قیمتوں میں کمی یا مفت کرنے کی قرارداد منظور کرلی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے دنیا میں کورونا ویکسین ایک ہزار پانچ سو روپے اور پاکستان میں اس کی قیمت آٹھ ہزار چار مقرر کی گئی ہے
سینیٹ میں نجی سطح پرکورونا ویکسین کی قیمتوں میں کمی سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی گئی، قرارداد سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ایوان میں پیش کی، قرارداد میں کہا گیا کہ دنیا میں کورونا ویکسین ایک ہزار پانچ سو روپے اور پاکستان میں اس کی قیمت آٹھ ہزار چار سو روپے مقرر کی گئی ہے، حکومت عوام کو ویکسین لگانے میں ناکام ہوگئی ہے، عوام کی ویکسینیشن مفت کی جائے یا قیمتوں میں کمی لائی جائے۔
قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم کورونا کسی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں اس پر سیاست نہ کی جائے، یہ قرارداد نہیں حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے۔ ہمارا بیانیہ قومی مفاد کا مظہر ہونا چاہیے، احتجاج کی سیاست اور کوئی دھمکی وزیر اعظم عمران خان کو انکے مشن سے نہیں ہٹا سکتی، حزب اختلاف کی جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں ۔ آئیں ملکر ریفارمز پے کام کرتے ہیں، امید ہے اپوزیشن ایوان میں مثبت کردار ادا کرے گی۔
سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں کورونا ویکسین مفت یہاں قیمت مقرر کی گئی، ہمیں بتایا جائے حکومت نے کتنی ویکسین باہر سے خریدیں، ویکسین کی خریداری کیلئے کچھ نہیں کیا جا رہا۔
کورونا ویکسین کی قیمتوں میں کمی یا مفت ویکسینیشن کی قرار ادادیوان سے کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔