Apr 05, 2021 03:12 pm
views : 218
Location : Domestic Place
Islamabad- PDM serves show cause notices to PPP, ANP for violating rules
اسلام آباد، پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے، شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں پیپلز پارٹی سے حکومتی ارکان کا ووٹ حاصل کرنے پر جواب مانگا ہے
سینیٹ میں قائد ایوان کے معاملے پر حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں تقسیم واضح نظر آنے لگی، سینیٹ اجلاس سے پہلے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے کمرہ میں آزاد اپوزیشن کی جماعتوں کا مسلم لیگ نون کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں مسلم لیگ نون، جے یو آئی، پی کے میپ، نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل کے سینیٹرز شریک ہوئے، سینیٹ میں آزاد اپوزیشن کے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، مولانا عبدالغفور حیدری، طاہر بزنجو کے علاوہ مصدق ملک، کامران مرتضی، مولانا عطاالرحمٰن سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکازنوٹس جاری کردیے گئے ہیں اورجواب مانگا ہے کہ آپ نے حکومتی جماعت سے ووٹ کیوں حاصل کیے۔
پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور اےاین پی کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا مقصد پیپلزپارٹی سے جواب مانگنا ہے کہ آپ نے حکومتی ارکان کا ووٹ کیوں حاصل کیا۔