Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 05, 2021 04:28 pm views : 245

Location : Domestic Place

Corona vaccination begins a private level in Karachi
  • Urdu

کراچی کے نجی ہسپتال میں کورونا ویکسینیشن کا پرائیویٹ سطح پر بھی آغاز کردیا گیا ہے، مذکورہ ویکسینز روس سے برآمد کی گئی ہیں

کراچی کے نجی ہسپتال میں کورونا ویکسینیشن کا پرائیویٹ سطح پر بھی آغاز کردیا گیا ہے، مذکورہ ویکسینز روس سے برآمد کی گئی ہیں۔
نجی ہسپتال میں پرائیویٹ ویکسینیشن کے آغاز کے فورا" بعد شہریوں کا رش امڈ آیا۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے عوام کے جم غفیر کو دیکھتے ہوئے کورونا ایس او پیز کی پاسداری کیلئے ایک نمبر متعارف کرادیا ہے جس پر لوگ اپنی رجسٹریشن کراسکیں گے اور ہسپتال انتظامیہ کی طلبی پر وہ ویکسینیشن کرواسکیں گے۔
ویکسین کی قیمت حکومت کی طرف سے بارہ ہزار چھ سو اڑسٹھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
اس حوالے سے نجی ہسپتال کی ویکسین فوکل پرسن ڈاکٹر نشوا احمد کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسینیشن کا پرائیویٹ آغاز گزشتہ شب ہوا تھا جس کے بعد ایک ہجوم ہسپتال کی طرف امڈ آیا تھا جس سے پتہ چلتا ہے کہ لوگوں میں ویکسین لگوانے کے حوالے سے شعور آگیا ہے کیونکہ سرکاری ہسپتالوں میں ابھی طے ہورہا ہے کہ کس کو ویکسین لگائی جائے کس کو نہیں تاہم اس حوالے سے لوگوں میں مزید شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کورونا ویکسین کے پانچ ہزار ڈوزز برآمد کئے گئے ہیں جس میں سے ابھی تک پندرہ سو ڈوزز لگادیئے گئے ہیں۔
چونتیس سالہ شہری سعد احمد کا کہنا تھا کہ میں ہسپتال کوڈ ویکسین کیلئے آیا ہوا کیونکہ حکومت پچاس برس سے کم کے عمر کے لوگوں کو نہیں لگارہی، میں نے پرائیویٹ سطح پر ویکسین لگوالی ہیں اور میں اب بہت خوش ہوں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved