Apr 06, 2021 02:21 pm
views : 248
Location : Domestic Place
Lahore- Nawaz Sharif has contacts with world democratic powers, Jawaid Latif admitted
لاہور، نوازشریف کے عالمی جمہوری طاقتوں سے رابطےہیں، لیگی رہنماء نے اعتراف کرلیا، جاوید لطیف کہتے ہیں اب باہر جانے کا نہیں واپس آنے کا موسم ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء جاوید لطیف نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کے بیرون ملک جانے سے متعلق دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ مریم نواز کے باہر جانے کی باتیں کررہےہیں اب تو واپس آنےکا موسم ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما جاوید لطیف نے انکشاف کیا کہ میں کل ٹاؤن شپ تھانے گیا جہاں میں نے پولیس اہلکاروں سے پوچھا کہ میں نے کونسی غداری کی ہے؟، جس پر تفتیشی افسر نےکہا آپکو بھی پتہ ہےآپ بےگناہ ہیں لیکن اوپر سےحکم ہے۔
جاویدلطیف نے کہا کہ اگر اسی طرح اوپر سے ہی غیر قانونی حکم ہوگا تو عدالتیں بند کردیں، اسٹیٹ بینک کو گروی رکھ دیا اس پرآواز اٹھائیں تو غداری کا مقدمہ بنتاہے، مخالفین کو بتادوں کہ جتنے بھی مقدمات درج کریں یہ ہماری زبان بند نہیں کرسکتے، مجھے معلوم ہے کہ نیب اور اداروں کو استعمال کیاجارہاہے، عمران خان چاہتاہے کہ نیب کی طرح عدالتیں بھی اسکےحکم پر چلیں۔
لیگی رہنما نے اعتراف کیا کہ نوازشریف کے عالمی جمہوری طاقتوں سے رابطےہیں، یہ بات درست ہےجس سے حکومت خوفزدہ ہے، جس کے باعث یہ مریم نواز کے باہرجانےکی باتیں کررہےہیں، انہیں بتاتا چلوں کہ اب تو واپس آنےکا موسم ہے۔اس نااہل حکومت کو سپورٹ کرنے والی جماعت عوام کے غیض وغضب کا نشانہ بنےگی۔
اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مریم نواز کی پیشی پر نیب دفتر کے باہر توڑپھوڑ کے کیس میں لیگی رہنما جاوید لطیف کی ضمانت منظور کی، عدالت نے جاوید لطیف کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا۔