Apr 06, 2021 04:10 pm
views : 233
Location : Domestic Place
Lahore- Cricket Team Head Coach has signaled two to three changes in the National Team
لاہور، ہیڈ کوچ نے قومی ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا، مصباح الحق کہتے ہیں شاداب خان کے متبادل سمیت ٹیم کمبی نیشن کیلئے جو تبدیلی ضروری ہوئی کریں گے
کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈےمیچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا اشارہ دےدیا۔
ہیڈ کوچ مصباح کا کہناہے کہ شاداب خان کے متبادل سمیت ٹیم کمبی نیشن کیلئے جو تبدیلی ضروری ہوئی کریں گے۔ مڈل آرڈر بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔ سنچورین اور وانڈررز کی پچز جنوبی افریقی کنڈیشنز کی حقیقی ترجمانی کرتی ہیں، ان باؤنسی پچز پر ہمارے ٹاپ آرڈر بیٹسمین کا سنچری کرنا بہت خوش آئند ہے۔
ہیڈکوچ نے بولرز کی کارکردگی کے حوالےسے اس یقین کا اظہار کیاہے کہ ہمارے باؤلرز تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بہترین کم بیک کریں گے، ڈریسنگ روم کا ماحول بہت حوصلہ افزاء ہے، لڑکے سیریز جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل اس ٹیم کیلئے ہر جیت بہت اہم ہے۔