Apr 07, 2021 04:23 pm
views : 254
Location : Domestic Place
Islamabad- Government decides to present TLP demands in Parliament before Eid
اسلام آباد، فرانس کے سفیر کو ملک بدر کریں یا نہ کریں اب پارلیمنٹ طے کرے گی، حکومت پاکستان نے تحریک لبیک کے مطالبات عید سے قبل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا
حکومت پاکستان نے تحریک لبیک کے مطالبات پر مشتمل قرارداد عید سے قبل ایوان زریں میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تحریک لبیک سے معاہدے کے حوالے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری شریک ہوئے۔
اجلاس میں تحریک لبیک کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کی حکمت عملی پر غور کیا گیا، اور فرانس کے سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد پارلیمنٹ سے منظور کروانے کی تجویز پربات کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک لبیک کے مطالبات پر مشتمل قرارداد عید سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی اور معاہدے پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی دیگر جماعتوں سے بھی بات کرے گی۔
خیال رہے کہ 17 فروری کو تحریک لبیک نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن 10 فروری کو وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی نے انھیں یقین دہانی کرائی گئی کہ حکومت 20 اپریل تک حکومت فرانسیسی سفیر کو گستاخانہ خاکے شائع کرنے پراحتجاجا ً پاکستان سے ملک بدر کرنے کے حوالے سے اقدامات کرے گی اور اس معاملے پر پارلیمنٹ سے بھی منظوری لے گی۔ حکومت نے تحریک لبیک کے ساتھ طے شدہ معاہدہ کے مسودے کو قرار داد کی شکل دینے کیلیے خصوصی کمیٹی بھی قائم کی تھی۔