Apr 07, 2021 04:26 pm
views : 273
Location : Domestic Place
Karachi- Two children among three killed in Karachi blast
کراچی، پیزا شاپ میں سلنڈر دھماکے سے ماں دو بچوں سمیت جاں بحق، خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ بھائی سے ملاقات کیلئے آئی تھی
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں موسمیات چورنگی کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کے دھماکے سے تین افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ان کے دو بچے شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔
دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے تین دکانیں تباہ ہوگئیں اور کے الیکٹرک کی گاڑی بھی الٹ گئی جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکہ پیزا کی دکان میں ہوا جس میں سلنڈر موجود تھا۔ دھماکے سے کے الیکٹرک کی وین سمیت تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ کے الیکٹرک ڈرائیور کی حالت تشویش ناک ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں بتیس سالہ سعیدہ علی، چار سالہ فاطمہ علی اور دو سالہ عبداللہ شامل ہے۔
خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ بھائی سے ملاقات کیلئے آئی تھیں جس کا گھر دکان کے اوپر ہے۔ وہ عمارت کی سیڑھیاں چڑھ رہی تھیں کہ یہ واقعہ پیش آگیا اور وہ اس کی زد میں آگئیں کیونکہ دکان زینے کے بالکل ساتھ ہے۔