Apr 07, 2021 04:28 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Islamabad- NEPRA has approved to increase the price of electricity by 64 paisa per unit
اسلام آباد، نیپرا نے بجلی چونسٹھ پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی، سی پی پی اے نے نیپرا کو پینسٹھ پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی
نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں چونسٹھ پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں چونسٹھ پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے،اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو پینسٹھ پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے تیس مارچ دو ہزار اکیس کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی، اور چونسٹھ پیسے فی یونٹ کی منظوری دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف اپریل کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، اور نوٹیفکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے سوا تمام صارفین پر ہوگا۔