Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 07, 2021 07:25 pm views : 246

Location : ISPR

Rawalpindi- Wants better defense relations with Russia , says COAS
  • Urdu

راولپنڈی، پاکستان باہمی وقار اورمشترکہ ترقی کے فریم ورک کیلئے پرعزم ہے، آرمی چیف کہتے ہیں کسی ملک کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں، پاکستان علاقائی تعاون کیلئے کوشاں ہے

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ بہتر دفاعی تعلقات کے قیام کے خواہاں ہیں۔کسی ملک کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں، پاکستان علاقائی تعاون کیلئے کوشاں ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی اور دفاعی و سیکیورٹی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی، بالخصوص افغان مفاہمتی عمل تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر روسی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی جبکہ افغان مفاہمتی عمل کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو بھی سراہا۔
روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک روس تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں، مستقبل میں پاک روس تعلقات مختلف شعبوں میں وسعت اختیار کرتے رہیں گے۔
پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، روس کے ساتھ باہمی فوجی تعاون کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔پاکستان افغانستان میں دیر پا امن اور استحکام کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے، افغانستان میں دیر پا امن و ستحکام سے خطے کو فائدہ ہوگا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved