Apr 08, 2021 12:00 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 98 Pakistanis, infects 5,329 in one day
کراچی، کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر مزید اٹھانوے افراد کو نگل گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پانچ ہزار تین سو انتیس نئے کیسز رجسٹرڈ کرلئے گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 40 ہزار 584، سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 612، خیبر پختونخوا میں 94 ہزار 880، بلوچستان میں 19 ہزار 999، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 70، اسلام آباد میں 63 ہزار 499 جبکہ آزاد کشمیر میں 13 ہزار 873 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 58 لاکھ 4 ہزار 877 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 816 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 23 ہزار 399 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 942 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 98 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 124 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 793، سندھ میں 4 ہزار 520، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 519، اسلام آباد میں 591، بلوچستان میں 212، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 386 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔