Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 08, 2021 01:27 pm views : 240

Location : Supreme Court of Pakistan

Karachi- Commissioner Karachi, DG SBCA is a rubber stamp, Chief Justice
  • Urdu

کراچی میں مختیار کار، عدالت میں قہقے لگ گئے،سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کراچی میں تو اب کسی کی جائیداد محفوظ نہیں رہے گی،کمشنر کراچی، ڈی جی ایس بی سی اے ربڑ اسٹیمپ ہیں

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کراچی تجاوزات کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ کمشنر کراچی کو فارغ کریں، ڈی جی ایس بی سی اے اور کمشنر کراچی ہمیں اتنا پریشان کررہے ہیں تو عام شہریوں کو کتنا کرتے ہوں گے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کراچی رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کی۔اس موقع پر گجر نالے کے آس پاس تجاوزات کیخلاف آپریشن کے متاثرین کی بڑی تعداد عدالت کے باہر جمع ہوئی اور گھر کے بدلے گھر دو کے نعرے لگائے۔ پینشنرز اور اساتذہ تنظیموں نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور چیف جسٹس انصاف دو کے نعرے لگائے۔چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاھ عدالت میں پیش ہوئے۔ کمشنر کراچی کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹ پیش کرنے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ شہر میں ہاکی گراؤنڈ، کھیل کے میدان بنا دیے ہیں۔
چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے استفسار کیا کہ بتائیں ہل پارک کا کیا ہوا؟۔ کمشنر کراچی نے جواب دیا کہ کچھ مکینوں نے نظر ثانی درخواستیں دائر کی ہیں۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو باغ ابن قاسم کی تزئین و آرائش مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ایس بی سی اے والے خود ملے ہوئے ہیں، کل سپریم کورٹ کی عمارت پر دعویٰ کردیں گے،فیروز آباد میں مختیار کار تعینات کرنے کے معاملہ پر چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو کہیں یہاں آئیں اور وضاحت دیں، تھوڑی دیر میں مختیار کار ڈی ایچ اے بھی آنے والا ہے۔ چیف جسٹس کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ جب یہاں مختیار کار ہے تو پھر ڈی ایچ اے میں بھی تو مختیار کار ہوگا، کراچی کو مختیار کاروں میں بانٹ دیا کیا؟ اگر یہاں مختیار کار شہر کو آپریٹ کر رہا ہے تو پھر شہر گیا، کراچی میں مختیار کار نہیں، کمشنر کراچی ہی ہوتا ہے، یہاں تو اب کسی کی جائیداد محفوظ نہیں رہے گی، فیروز آباد میں مختیار کار پہلی مرتبہ سن رہا ہوں، یہاں سماعت کرنا بے کار ہے ہمارا، مختیار کار آگیا تو نو مور کراچی۔ عدالت نے مختیار کار فیروز آباد کو فوری طلب کرلیا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved