Apr 08, 2021 03:00 pm
views : 247
Location : Domestic Place
Islamabad- PM performs groundbreaking of Farash Town Apartments to provide houses to homeless
اسلام
آباد، ہم نے قلیل مدت میں پینتیس ہزار ارب روپے کا ملکی قرضہ واپس کردیا،
وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں آسان قرضوں کیلئے ہماری کوششیں کامیاب ہو رہی
ہیں
وزیر
اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ماضی میں ایسے قرضے لے لئے گئے ہیں
جن سے مزید قرضے چڑھ رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے 5 سال میں 20 ہزار ارب روپے
کا قرض واپس کیا، ہم ڈھائی سال میں 35 ہزار ارب روپے کا قرض واپس کرچکے
ہیں، ہم 2 ڈیم بنا رہے ہیں، جن سے زرعی پیداوار بڑھے گی اور سستی بجلی پیدا
ہوگی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی
تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ سی ڈی اے نے فراش ٹاؤن
اپارٹمنٹس کے لیے بہترین ہوم ورک کیا ہے، 2 سال میں فراش ٹاوَن میں لوگوں
کو گھر ملیں گے، دو ہزار ایسے لوگوں کو فلیٹ ملیں گے جو فلیٹ کا سوچ بھی
نہیں سکتے تھے۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ میرا خواب ہے کہ کچی
آبادی والوں کے پاس مالکانہ حقوق آجائیں، حکومت کو غریب کو سستے قرضے دینے
کی کوشش کامیاب ہوگئی ہے، ماضی میں بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی
عادت نہیں تھی، بینکوں سے چھوٹے قرضے حاصل کرنے میں لوگوں کو اب بھی مشکلات
ہیں۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پچھلے مہینے ایف بی آر نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے۔