Apr 08, 2021 03:14 pm
views : 255
Location : Domestic Place
Karachi- The Meteorological Department has forecast severe heat in Karachi for another four days
کراچی، موسم کا حال بتانے والوں نے شہر قائد میں مزید چار روز تک شدید گرمی کی پیشگوئی کردی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا درجہ حرارت اڑتیس سے چالیس ڈگری تک رہنے کی توقع ہے
محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آئندہ چار روز تک مزید گرمی کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں نے شہر قائد میں مزید چار روز شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے اور اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے گرمی کی موجودہ لہر کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئندہ تین سے چار روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، اور اس دوران درجہ حرارت اڑتیس سے چالیس ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ چار روز تک دن کے اوقات میں بلوچستان کی شمال مشرقی اور شمال مغربی گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تاہم شام میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی۔
صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 50سے 70کے درمیان رہ سکتا ہے جب کہ شام میں ہوا میں نمی کا تناسب تیس سے چالیس فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔