Apr 09, 2021 02:03 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 5,312 coronavirus cases, 105 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر نے مزید ایک سو پانچ افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردیئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پانچ ہزار تین سو بارہ نئے کیسز رجسٹرڈ کرلئے گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 312 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 43 ہزار 295، سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 970، خیبر پختونخوا میں 96 ہزار 128، بلوچستان میں 20 ہزار 97، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 97، اسلام آباد میں 64 ہزار 173 جبکہ آزاد کشمیر میں 14 ہزار 69 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 6 لاکھ 39 ہزار 825 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار 948 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 25 ہزار 789 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 116 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 105 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 229 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 851، سندھ میں 4 ہزار 521، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 553، اسلام آباد میں 597، بلوچستان میں 213، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 391 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔