Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 09, 2021 02:05 pm views : 235

Location : Domestic Place

Lahore- become the owner of a house by paying rent in bank installments, says PM
  • Urdu

لاہور، کرائے کی رقم بینکوں کی قسطوں میں ادا کر کے گھر کا مالک بنا جاسکتا ہے، وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کسی سسٹم میں کرپشن اور رکاوٹیں آجائیں تو تبدیلی میں وقت لگتا ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اکیس ویں صدی میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خود کو بدلنا ہوگا، ہم نے سسٹم کوخراب ہوتے ہوئے دیکھا ہے، ایک سسٹم بن گیا تھا کہ رشوت دیں گے تو کام ہوگا، اداروں میں آٹو میشن کی مخالفت کرپشن کیلئے کی جاتی ہے، اداروں میں آٹومیشن کیلئے رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں، سٹیٹس کو کسی بھی نظام کو بدلنے میں بڑی رکاوٹ ہوتی ہے، کسی سسٹم میں کرپشن اور رکاوٹیں آ جائیں تو تبدیلی میں وقت لگتا ہے۔
 ایل ڈی اے اپارٹمنٹس کی سنگ بنیاد کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منزل تک آنے کیلئے کئی مراحل طے کیے، فور کلوژر لاء کئی سالوں سے عدالتوں میں تھا، اپنی عدلیہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کے باعث اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں مدد ملی، پاکستان میں مکان بنانے کیلئے بینکوں سے قرض لینے کا رواج کم ہے، دنیا بھر میں بینکوں سے قرض لے کر گھر بنانے کا رواج ہے، اگر آپ کے پاس پیسے نہیں تو گھر بنا ہی نہیں سکتے، اب کرائے کی رقم بینکوں کی قسطوں میں ادا کر کے گھر کے مالک بن سکتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ نقشے پھنس جاتے تھے، تعمیرات کیلئے اجازت نہیں ملتی تھی، کنسٹرکشن سیکٹر سے دیگر کئی انڈسٹریز ترقی کرتی ہیں، تعمیراتی شعبہ اور اس سے جڑی مزید صنعتیں چل پڑی ہیں، مارچ میں سب سے زیادہ سیمنٹ کی پیدا وار ہوئی ہے، تعمیراتی شعبے کیساتھ مزید تیس شعبے جڑے ہوئے ہیں، تعمیرات کے شعبے سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا ہیلتھ کارڈ غریبوں کیلئے بہت بڑی نعمت ہے، ترقی یافتہ ممالک میں بھی یونیورسل ہیلتھ کوریج نہیں ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved