کراچی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےکورونا کی ایک اور ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی، کورونا ویک منظوری حاصل کرنے والی پانچویں ویکسین ہے
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی جانب سے کورونا کی ایک اور ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی گئی ہے۔
کورونا ویک منظوری حاصل کرنے والی پانچویں ویکسین ہے جو چین، برازیل انڈونیشیا اور ترکی سمیت دیگر ممالک میں استعمال کی جارہی ہے۔
ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے کورونا ویک نامی ویکسین کی اجازت دی ہے جسے دو سے آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھا جاسکتا ہے۔
کورونا ویک کی ایفیشینسی پچاس سے ساٹھ فیصد کے درمیان ہے اور ویکسین کی افادیت کم ہے مگرتیسری لہر میں کارآمد ہوسکتی ہے، کورونا ویک کی ویکسین بھی دو ڈوز پر مشتمل ہے۔
کورونا ویک ویکسین بھی چین کی تیار کردہ ویکسین ہے۔