Apr 09, 2021 02:16 pm
views : 275
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan got relief from G20 countries
اسلام آباد، جی ٹوئنٹی ممالک سے پاکستان کو ریلیف مل گیا، جی ٹوئنٹی ممالک کی جانب سے کم آمدن والے ممالک کے قرضے مؤخر کردیئے گئے
جی ٹوئنٹی ممالک کی جانب سے کم آمدن والے ممالک کے قرضے مؤخر کردیئے گئے ہیں جس کے تحت پاکستان کو جی ٹوئنٹی ممالک سے 80 سے 90 کروڑ ڈالرز کا ریلیف مل گیا ہے۔
جی20 کی جانب سے پاکستان سے متعلق جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف چھ سو پچاس ارب ڈالرز کے پیکیج سے متعلق واضح تجاویز دے اور ورلڈ بینک اور آئی ڈی اے مشترکہ فریم ورک پر عمل درآمد کی معاونت کریں۔
پاکستان کے قرضے جولائی سے دسمبر 2021ء تک مؤخر کیے گئے ہیں۔
جی ٹوئنٹی ملکوں کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس اور معیشت سے متعلق ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی کئی معیشتوں کو کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا ہے ۔
جی 20 کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کم آمدن والے ممالک کے قرضے چھ ماہ کے لیے مؤخر کردیئے گئے ہیں جبکہ متعدد ممالک کو کورونا ویکسین کی فراہمی شروع ہوچکی ہے ۔
جی 20 کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کے بعد معیشت کی بحالی کا عمل جاری ہے، جی ٹوئنٹی ممالک معیشت کی مکمل بحالی میں معاونت فراہم کریں گے۔