Apr 09, 2021 04:20 pm
views : 257
Location : Domestic Place
Islamabad- Asim Ahmed has been appointed as Chairman FBR
اسلام آباد، عاصم احمد چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیئے گئے، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کیلئے ذریعے منظوری دیدی
وفاقی حکومت نے عاصم احمد کو وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کے طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی کابینہ نے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ عاصم احمد کا تعلق شعبہ ان لینڈ ریونیو سے ہے اور وہ ایف بی آر کے ممبر آئی ٹی ہیں۔
وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دی۔ عاصم احمد کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کی تاریخ 31 جولائی 2023 ہے۔
موجودہ چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کی مدت ملازمت 10 اپریل کو پوری ہو رہی ہے، انہیں پانچ ماہ تک اضافی چارج دینے کے بعد 29 دسمبر 2020 کو ایف بی آر کا مستقل چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔