Apr 09, 2021 04:38 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Lahore- Financial fraud: Jahangir Tareen, Ali Tareen appear before FIA
لاہور، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے چھتیس اکاؤنٹس منجمند کردیئے
چینی سٹہ مافیا اور جے ڈبلیو کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنما اور چینی اسکینڈل میں نامزد ملزم جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں۔
اکاونٹس ایف آئی اے لاہور کی درخواست پر منجمد کئے گئے، اور منجمد کئے گئے اکاؤنٹس میں جہانگیر ترین کے 14، ان کی اہلیہ کا ایک اور ان کے بیٹے علی ترین کے 21 اکاؤنٹس شامل ہیں، جن میں کروڑوں روپے کی رقم موجود ہے۔
نو سرکاری اور نجی بنکوں نے جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاونٹس منجمد کئے ہیں، جن میں 4 امریکی ڈالرز، 2 برطانوی پاونڈز اور 30 پاکستانی کرنسی کے اکاؤنٹس ہیں۔
جہانگیر ترین کے بیٹے علی خان ترین چینی اسکینڈل میں ایف آئی اے لاہور میں پیش ہوئے اور انہوں نے ڈیڑھ گھنٹہ تک ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کے جواب دیے۔ علی خان ترین سے 4 ارب کے مالیاتی فراڈ سے متعلق پانچ سوالات کے جوابات مانگے گئے تھے۔
دوسری جانب چینی بحران اسکینڈل میں جہانگیر ترین بھی ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو 2 کیسوں میں پیش ہوگئے۔