Apr 10, 2021 02:40 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 5,139 coronavirus cases, 100 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا کی تیسری لہر مزید سو جانیں لے گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پانچ ہزار ایک سو انتالیس نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے
کورونا وائرس سے سو افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد پندرہ ہزار تین سو انتیس ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 15 ہزار 968 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 139 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 45 ہزار 923، سندھ میں 2 لاکھ 68 ہزار 284، خیبر پختونخوا میں 97 ہزار 318، بلوچستان میں 20 ہزار 178، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 103، اسلام آباد میں 64 ہزار 902 جبکہ آزاد کشمیر میں 14 ہزار 260 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 6 لاکھ 88 ہزار 894 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 69 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 27 ہزار 561 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 204 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 100 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 329 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 908، سندھ میں 4 ہزار 523، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 586، اسلام آباد میں 601، بلوچستان میں 213، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 395 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔