Apr 10, 2021 02:44 pm
views : 234
Location : Domestic Place
Multan- Action is being taken against 17 sugar mills, not only against Tareen, FM Qureshi
ملتان، جہانگیر ترین کو کوئی تشویش ہے تو وزیراعظم سے ملاقات کریں، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں ارکان قومی وصوبائی اسمبلی عمران خان کے فیصلے کے پابند ہیں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 17 شوگر ملز کو نوٹس ملے، ان میں سے صرف ایک مل جہانگیر ترین کی ہے، اگر جہانگیر ترین کو کوئی تشویش ہے تو وہ وزیراعظم سے ملاقات کریں، عمران خان خندہ پیشانی سے جہانگیر ترین کی ہر بات سنیں گے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی عمران خان کے فیصلے کے پابند ہیں، آزاد ممبران نے بیان حلفی جمع کروایا اور اسمبلی میں تحریک انصاف کے بینچ پر بیٹھنا شروع کیا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا ہمار اکوئی ممبر کسی دوسری پارٹی میں نہیں جا رہا، میرا پیپلز پارٹی سے اختلاف ہوا تو میں نے اپنی سیٹ چھوڑی اور استعفیٰ دیا۔