Apr 10, 2021 02:53 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Lahore- Weather Updates
لاہور، موسم کا حال بتانے والوں کی موسم گرم رہنے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے کچھ اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا
موسم کا حال بتانے والوں نے موسم کے حوالے سے کہا ہے کہ بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، سندھ اور بلوچستان کے کچھ اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔
بلوچستان میں سبی، کوہلو، لسبیلہ میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ سندھ میں حیدر آباد، مٹھی، موہنجوداڑو میں گرمی کی شدت زیادہ ہوگی۔ خیبرپختونخوا میں کرم ایجنسی اور جنوبی وزیرستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی ہے۔