Apr 11, 2021 05:13 pm
views : 237
Location : Different Places
Islamabad- PM Imran Khan Write Letter To Bill Gates About Risks of climate change
وزیراعظم عمران خان کاسعودی ولی عہد کے بعد بل گیٹس کوبھی خط
وزیراعظم عمران خان نے مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس کو موسمیاتی تبدیلی کے حوال سے خط لکھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کے بعد مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو بھی خط لکھا ہے، جس میں عمران خان نے موسمیاتی تبدیل کے خطرات پر کتاب لکھنے پر بل گیٹس کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے اپنے خط میں کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں ہے جہاں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات زیادہ ہیں، اور موسمی خطرات سے نمٹنے اور بچاؤ کیلئے پاکستان اقدامات کررہا ہے، آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں۔
وزیراعظم نے خط میں لکھا کہ پاکستان کاربن کی کمی کیلئےمتبادل توانائی کےمنصوبےشروع کررہاہے، بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس،کلین گرین کے پروگرام جاری ہیں، پاکستان نے لاتعداد گرین جابز دیں، 10 لاکھ ایکڑ جنگلات کو محفوظ بنایا، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کم کرنے کیلئے بھرپور تعاون کو تیار ہے، پوری دنیا کو موسمیاتی خطرات کو بھانپتے ہوئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بھی خط لکھا جس میں عمران خان نے سعودی حکومت کی جانب سے مملکت میں 10 ارب اور خطے میں 50 ارب درخت لگانے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں مماثلت ہے، سال 2014ء سے 2018ء کے دوران ہم نے ایک ارب درخت لگائے، 2023ء تک 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے۔