Apr 11, 2021 05:18 pm
views : 245
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Records 114 Coronavirus Deaths, 5,050 Infections In Past 24 Hours
کورونا وبا؛ ملکی تاریخ کا دوسرا ہلاکت خیز دن، 114 افراد جاں بحق
کورونا
کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی جان لیوا وائرس نے آج بھی 114 لوگوں کو
موت کے گھاٹ اتاردیا جب کہ 5 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 066 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد
مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 10,734,96 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے
دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 050 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح
پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 721,018 ہوگئی ہے۔
سرکاری
اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ68 ہزار 750 ، پنجاب میں 2
لاکھ 48 ہزار 438، خیبر پختونخوا میں 98 ہزار 301، اسلام آباد میں 65 ہزار
700، بلوچستان میں 20 ہزار 241، آزاد کشمیر میں 14 ہزار 461 اور گلگت
بلتستان میں 5 ہزار 127 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری
اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی
تعداد73 ہزار 875 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔