Apr 11, 2021 05:42 pm
views : 239
Location : Different Places
Lahore- Schedule of remaining HBL PSL 6 matches confirmed, PCB Hall of Fame launched
پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچز کا شیڈول تیار
شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچز کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات
کے مطابق پی ایس ایل سیزن سکس کےبقیہ میچز کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے،
شیڈول کے مطابق بائیس مئی سے اٹھائیس مئی تک تمام ٹیمیں قرنطینہ کرینگی،
قرنطینہ مکمل ہونے کے بعد انتیس مئی سے اکتیس مئی تک تمام ٹیمیں پریکٹس کرے
گی۔
ذرائع کے مطابق یکم جون سے پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کا آغاز
ہوگا، سولہ جون کو پلے آف میچز کھیلے جائیں گے اور فائنل 20 جون کو کھیلا
جائے گا۔
ذرائع کے مطابق دفاعی چیمپئن کراچی کنگز دو جون کو ملتان
سلطانز کے مد مقابل ہوگی، چھ جون کو کراچی کنگز کا ٹاکرا پشاور زلمی سے
ہوگا، دس جون کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکامیچ ہوگا جبکہ کراچی
کنگز اور لاہور قلندرز12جون کو ٹکرائیں گی۔