Apr 12, 2021 02:24 pm
views : 233
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 58 Pakistanis, infects 4,584 in one day
کراچی، مہلک وباء کی تیسری لہر مزید اٹھاون جانیں ہڑپ کرگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چار ہزار پانچ سو چوراسی نئے مریض رجسٹرڈ کرلئے گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 584 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 50 ہزار 459، سندھ میں 2 لاکھ 69 ہزار 126، خیبر پختونخوا میں 99 ہزار 595، بلوچستان میں 20 ہزار 321، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 127، اسلام آباد میں 66 ہزار 380 جبکہ آزاد کشمیر میں 14 ہزار 594 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 7 لاکھ 79 ہزار 474 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 514 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 34 ہزار 835 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 201 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 501 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 988، سندھ میں 4 ہزار 530، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 651، اسلام آباد میں 611، بلوچستان میں 215، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 403 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔