Apr 12, 2021 02:25 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Lahore- Victory in Daska is a prelude to a great change, says PML-N vice-president
لاہور، ڈسکہ کا ضمنی انتخاب بہر اہم تھا کیونکہ جس کی طاقت ختم کرنے کا دعویٰ کرتے تھے اس نے لندن سے انہیں شکست دی، مریم نواز کہتی ہیں ڈسکہ میں فتح ایک بہت بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب سیاسی انجنیئرنگ کا ادارہ ہے، حکومت نیب کو مخالفین کے خلاف استعما ل کررہی ہے، یہ مجھے لانگ مارچ کے دن گرفتار کرنا چاہتے تھے۔
لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت اوران کی طاقت ختم ہورہی ہے، وہ ڈسکہ کے عوام کو مبارکباد دیتی ہیں کہ انہوں نے اپنے ووٹ پر پہرا دیا، آٹا، بجلی ، گیس چوروں اور ووٹ چوروں کا احتساب کیا، فروری میں یہ دھاندلی کرکے بھی نہیں جیت سکے، ہر فورم پر شکست کھانے کے بعد انہیں عوام کے میدان میں آنا پڑا اور عوام کے ووٹوں نے انہیں الٹے پاؤں بھاگنے پر مجبور کردیا۔
جہانگیر ترین کے معاملے پر مریم نواز نے کہا کہ جہانگیر ترین اور پی ٹی آئی کے باہمی معاملات پر کچھ نہیں بولنا چاہتی، جہانگیر ترین کا نمک کھا رہے تھے جبکہ ان کے خرچے پر عیش کررہے تھے اس وقت تک وہ شوگر مافیا نہیں تھے اور اب ان کو سب یاد آگیا۔ حکومت کی حمایت کرنے والے جہانگیر ترین سے سبق سیکھیں۔
پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سے متعلق میرا واضح موقف سامنے آچکا ہے، پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ (ن) نے نہیں پی ڈی ایم نے بھیجا، یہ نوٹس متفقہ رائے کے بعد بھیجا گیا،پی ڈی ایم قائم ہے اور اس میں شامل جماعتیں متحد ہیں، پاکستان میں حقیقی تبدیلی لانے کیے پی ڈیم ایم اکٹھی ہے۔ پی ڈی ایم کا مقصد عوام کو ریلیف دلانا اور ملک کی سمت ٹھیک کرنا ہے۔